برطانیہ میں سیاسی طوفان، وزیر اعظم اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مستعفی
لندن(اے ایف پی) برطانیہ میں سیاسی طوفان،وزیر اعظم اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مستعفی،پیٹر مینڈلسن کی امریکا میںبطور سفیر تقرری کا فیصلہ غلط تھا،ذمہ داری قبول کرتا ہوں،مورگن مک سوینی،مشکلات میں گھرے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مورگن مک سوینی نے اتوار کے روز عہدے سے استعفیٰ دے دیا،اس کی وجہ امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹائن سے منسلک پیٹر مینڈلسن کو واشنگٹن میں سفیر مقرر کرنا تھا ۔اے ایف پی کے مطابق ڈاوننگ اسٹریٹ کے چیف آف اسٹاف مورگن مک سوینی نے بیان میں کہاکہ غور و فکر کے بعد میں نے حکومت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹر مینڈلسن کی تقرری کا فیصلہ غلط تھا۔ اس نے ہماری پارٹی، ہمارے ملک اور سیاست پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے وزیرِ اعظم کو یہ تقرری کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اس مشورے کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔



