پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید

پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے، جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمٰن شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں