لاہور سمیت پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی

لاہور سمیت پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔

 عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے گوجرانوالہ کی فضا میں سب سے زیادہ 658 پارٹیکولیٹ میٹر، رحیم یار خان میں 351، فیصل آباد میں 272  اور لاہور میں 252 پارٹیکولیٹ میٹر آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

 لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ تک حدِ نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں