پنجاب اسمبلی کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں 2 سال میں 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے، کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق 2 سال میں پنجاب اسمبلی کے 38 اجلاسوں میں 154 نشستیں ہوئیں، ان میں مجموعی طور 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے ہیں۔

اس دوران پنجاب اسمبلی میں 110 حکومتی بل پیش ہوئے، جن میں سے 97 منظور ہوئے جبکہ اراکین کے 59 نجی بل میں سے 47 منظور کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2 سالوں میں 129 تحریک استحقاق پیش ہوئیں،87 کمیٹی کو بھیجی اور 9 نمٹادی گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں اس دوران 1189 تحریک التوا پیش اور 565 نمٹائی گئیں جبکہ 650 قرار دادیں پیش اور124 منظور ہوئیں۔

 2 سال کے دوران پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 924 سوالات پوچھے گئے، جن میں 1 ہزار 494 کا جواب دیا گیا جبکہ 407 توجہ دلاؤنوٹس پیش ہوئے، ان میں سے76 کا جواب دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں