بانی PTI کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے پمز اسپتال منتقلی

بانی PTI کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے پمز اسپتال منتقلی
بانی PTI کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے پمز اسپتال منتقلی

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل ینجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دیدی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق 74 سالہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال کے کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو نارمل رہا، اسپتال میں قیام، پروسیجر کے دوران اور بعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے۔

پمز اور شفا آئی اسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجر عمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔

اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سے پہلے اسپیشلسٹس کے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں