ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی، پاسکو کی گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

ای سی سی نے مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4150 روپے فی من مقرر کردی جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3800 روپے فی من کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اقتصادی رابطہ کمیٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ گندم فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر فروخت ہوگی۔ پرانے منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں