اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی
بشریٰ بی بی(فائل فوٹو)۔
بشریٰ بی بی(فائل فوٹو)۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ 

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھا، ملاقات میں فیملی معاملات اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج پر بات کی گئی۔

دریں اثناء بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں