خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کیخلاف درج

خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کیخلاف درج
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے شادمان میں خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شادمان میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ، والد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 12سال قبل بیٹی کو شادی پر 150 تولہ سونا دیا تھا، شوہر اور سسرال کے لوگ بیٹی کو تنگ کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے، بیٹی کا گھر بسانے کے لیے کمرشل پلاٹ اور دکان بھی بیٹی کے نام کروائی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد، ساس اور دیور مزید ساڑھے تین کروڑ روپے مانگ رہے تھے، مقتولہ کے والد نے ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ذریعے بھجوائے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم داماد میری بیٹی کی گاڑی فروخت کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں