خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 34 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 34 خوارج ہلاک
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبمبازہ ژوب بلوچستان میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے۔

حسن خیل شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں 1خوارج ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے، بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو جھڑپوں کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے، میر علی شمالی وزیرستان میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر دیں، کارروائیاں بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے جاری رہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں