امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید
Monday Mar 02 2026 | 02:39 AM
جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، ٹرمپ
ویب ڈیسک
امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، پوری ایرانی لیڈرشپ ماری جا چکی ہے۔
Monday Mar 02 2026 | 01:12 AM
ایران میں فضائی حملے جاری، 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹ کام
ویب ڈیسک
امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق جن اہداف کو نشانہ بنایا ان میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر بھی شامل ہیں۔
Sunday Mar 01 2026 | 10:06 PM
سپریم لیڈر کا قتل تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا، عباس عراقچی
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل کسی بھی تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ کسی ملک کے رہنما کو غیرملکی فوجوں کے ہاتھوں قتل کروانا عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
Sunday Mar 01 2026 | 10:00 PM
ٹرمپ ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مند
ویب ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کردی۔
امریکی صدر نے امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
Sunday Mar 01 2026 | 10:00 PM
ٹرمپ کا ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
ویب ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے باقی بحری جہازوں کے پیچھے جا رہے ہیں، جو سمندر میں تیرتے نظر آئیں گے۔
Sunday Mar 01 2026 | 09:59 PM
پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرکو تباہ کردیا گیا، امریکا
ویب ڈیسک
امریکا نے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
Sunday Mar 01 2026 | 09:31 PM
امریکا کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
ویب ڈیسک
امریکا نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی کہ ایران کی کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
Sunday Mar 01 2026 | 09:24 PM
اسرائیلی میڈیا کا سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی شہادت کا دعویٰ
ویب ڈیسک
Sunday Mar 01 2026 | 09:13 PM
امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرادیے
ویب ڈیسک
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں زیر زمین میزائلوں کے ذخیروں پر بی ٹو بمبار طیاروں سے حملے کیے گئے ہیں، میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میزائل سے بحری بیڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
Sunday Mar 01 2026 | 09:11 PM
ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
ویب ڈیسک
ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔




