چین کا اپنی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ روکنے کا حکم

چین کا اپنی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ روکنے کا حکم
چین کا اپنی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ روکنے کا حکم

بیجنگ (آ ئی این پی)ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے بعد چین نے بھی کئی ملکوں کی طرح پٹرولیم پروڈکٹس کے بحران سے بچنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ چین نے اپنی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ روکنے کا حکم دیا ہے۔امریکہ کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے اپنی آئل ریفائنریوں کو ملکی ضروریات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایکسپورٹس فی الحال روک دیں۔ چین نے یہ اہم فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں آنے کے بعد کیا ہے۔ چین بہت سے افریقی ممالک، جنوبی امریکہ کے ممالک اور مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ ایران سے بھی خام تیل امپورٹ کرتا ہے۔ چین کو تیل کی ترسیل کئی راستوں سے ہوتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں