سوشل میڈیا پر جھانسہ، لاپتہ لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے 20 مارچ کو لاپتہ ہونیوالی لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا، ملزم متاثرہ لڑکی کو دھوکے سے لے گیا تھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مسرور احمد جتوئی کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر مغویہ کو بازیاب کروایا گیا، لڑکی کی نشاندہی پر ملزم کو بفرزون سے پکڑا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی نے کہا کہ ملزم نے مغویہ کو سوشل میڈیا پر جھانسہ دے کر جال میں پھنسایا، ملزم بنگلے پر ڈرائیور تھا، گاڑیوں اور بنگلے کی تصاویر دکھا کر خود کو تاجر ظاہر کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مغویہ کو دھوکے سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ابتدائی طبی معائنے میں مغویہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔
Load/Hide Comments




