پشاور ایئرپورٹ پر ملزم گرفتار، منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور ایئرپورٹ پر ملزم گرفتار، منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے منشیات اور غیر ملکی کرنسی سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار مسافر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 4 لاکھ 41 ہزار یو اے ای درہم اور 544 گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو غیر ملکی کرنسی اور منشیات سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں