شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
مُحکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آج چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بعض مقامات پرمعتدل اورکہیں کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔
گرج چمک کے بادل مضبوط ہونے پرہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے۔
مُحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم
رواں ہفتے کے اختتام پر ہفتہ اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری و بارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments




