وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے، دورانِ ملاقات علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اعظم کے معاون طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چینی صدر شی جن پنگ، وزیرِ اعظم لی کیانگ اور وزیرِ خارجہ وانگ یی کا یومِ پاکستان کے موقع پر پرتپاک انداز میں مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے پر زور دیا اور پائیدار پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے زراعت،صنعتی تعاون، بنیادی ڈھانچے کے ترجیحی منصوبوں سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے بھی پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

دونوں اطراف نے جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں