مشرقِ وسطیٰ جنگ، آج پاکستان سے 46 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے آج بھی پاکستان سے 46 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
کراچی سے بحرین، نجف، دوحہ، مسقط، ابوظبی اور دبئی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی سے اندرونِ ملک منسوخ کی جانے والے پروازوں میں تربت، گوادر، اسلام آباد اور لاہورکی 9 پروازیں شامل ہیں۔
لاہور سے دبئی، دوحہ، دمام، جدہ اور ابوظبی کی 9 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے کویت، القسیم، ریاض، بحرین اور دمام کی 10 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی اور شارجہ کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ملتان سے نجی ایئر لائن کی دبئی کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی سے جدہ، شارجہ، دبئی ،مدینہ اور استنبول کی 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، دمام، استنبول، مانچسٹر اور العین کی 12 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments




