ثناء یوسف قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر والدہ عدالت میں آبدیدہ

ثناء یوسف قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر والدہ عدالت میں آبدیدہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر مقتولہ کی والدہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

پراسیکیوٹر نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم اسٹیٹ کونسل کی غیر موجودگی کے باعث سماعت آگے بڑھانے کا امکان نہیں تھا۔

سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر ثناء یوسف کی والدہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں اور جج سے کہا کہ ہمیں جلد سے جلد انصاف چاہیے۔

والدہ نے مزید کہا کہ انصاف میں تاخیر کی وجہ سے کسی اور بچی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی اگلی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں