وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی جاوید عالم اوڈھو بھی ایئربیس پر موجود تھے۔ 

شہباز شریف ایئرپورٹ سے پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کے گھر روانہ ہوئے، جہاں وہ ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف گورنر نہال ہاشمی کو مبارکباد دینے گورنر ہاؤس بھی جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں