ریاستی اداروں پر الزامات، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ریاستی اداروں پر الزامات، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ہوئی۔ 

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں