حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق، سفارتخانے کی تصدیق

حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق، سفارتخانے کی تصدیق
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ عرب امارات میں حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ ابوظبی میں پاکستان کے سفارتخانے نے تصدیق کر دی۔ 

ابوظبی سے حکام کے مطابق علاقہ سویحان میں ملبہ گرنے سے پاکستانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی گئی اور کہا گیا کہ مشکل گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن منتقلی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔  

پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے کہا کہ اماراتی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں