اسرائیل لبنان جنگ بندی تین ہفتوں تک بڑھا دی، ٹرمپ

اسرائیل لبنان جنگ بندی تین ہفتوں تک بڑھا دی، ٹرمپ
اسرائیل لبنان جنگ بندی تین ہفتوں تک بڑھا دی، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔اپنی سوشل میڈیا ایپ ʼٹرتھ سوشلʼ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے اعلان میں بتایا کہ یہ ملاقات، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے، “بہت اچھی” رہی۔ انہوں نے لکھا: ” امریکا، لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ حزب اللہ سے اس کے تحفظ میں مدد کی جا سکے۔” ٹرمپ نے اس “انتہائی تاریخی ملاقات” کا حصہ بننے کو اپنے لیے “بڑا اعزاز” قرار دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں