ماجد ستی قتل کیس: ملزم فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو سزائیں سنا دیں جبکہ ایک ملزم وسیم کو بری کر دیا۔
عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر فرخ کھوکھر سمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم فرخ کھوکھر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
پولیس نے ملزم فرخ کھوکھر کو آج صبح ہی عدالتی حکم پر تحویل میں لیا تھا کیونکہ وہ ضمانت پر تھا جبکہ باقی مجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے فرخ کھوکھر سمیت کمرۂ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ماجد ستی کو 8 اگست 2022ء کو راولپنڈی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور اس قتل کیس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔




