پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں طلبہ اور طالبات کیلئے پہلے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم ہوں گے جہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیمز اور سوئمنگ پول بنیں گے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ان سینٹرز میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات داخلہ لے سکیں گے۔

دوسری جانب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں صوبے بھر میں خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پلانٹس فعال ہونے کے بعد خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں پانی کی بوتلیں ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جائیں گی جبکہ صوبے بھر میں دو ہزار سے زائد فلٹریشن پلانٹس بھی بنیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں