وادیٔ نیلم: کوسٹر کھائی میں جا گری، 2 مسافر جاں بحق

وادیٔ نیلم: کوسٹر کھائی میں جا گری، 2 مسافر جاں بحق
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وادیٔ نیلم کے علاقے اٹھمقام سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر کھائی میں گر گئی۔

 ریسکیو انچارج رانا ظہیر نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 2 مسافرجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے۔

رانا ظہیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں