خیبر پختونخوا: جعلی اسلحہ لائسنس گھر میں تیار، اسیکنڈل سامنے آگیا

خیبر پختونخوا: جعلی اسلحہ لائسنس گھر میں تیار، اسیکنڈل سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس اسکینڈل منظر عام پر آگیا، پولیس کے مطابق جعلی اسلحہ لائسنس گھر میں تیار کیے جا رہے تھے۔

ایک لائسنس کی قیمت 80 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے لی جاتی تھی، محکمہ داخلہ لائسنس برانچ کا اہلکار بھی ملوث ہے، مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، سیاہی کی بوتل، 700 کارڈز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائے گا۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق تحقیقات کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں کسی بھی ملوث اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں