انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کے لیے ہوگی، مصطفیٰ کمال

انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کے لیے ہوگی، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کے لیے ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئین قرآن میں لکھی ہوئی کسی آیت کا نام نہیں ہے جو تبدیل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق نئے صوبے تو نہیں بن سکتے، آئین میں تو پہلے بھی ترامیم کی گئی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے مگر نچلی سطح تک نہیں گئے، گراس روٹ سطح تک گڈ گورننس نہیں پہنچ پا رہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جب خطرات سر پر آجاتے ہیں تو بڑے سے بڑے فیصلے کر لیتے ہیں، اے پی ایس واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں