یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں: رانا ثناء اللّٰہ

یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں: رانا ثناء اللّٰہ
یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں۔ نئےصوبوں کےلیے نیشنل کمیشن بنانا ہوگا جس میں فنڈز سمیت دیگر معاملات پر فیصلے ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹ کا طریقہ کار آئین میں ہی درج ہے۔ پارلیمنٹ میں چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر گفتگو ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹ سے متعلق فیصلہ پارٹی کی قیادت کرے گی۔ 2013 سے 2018 تک پنجاب حکومت ہماری تھی ہم نے تب صوبوں کی قرارداد پیش کی تھی۔ میں نے اس کمیشن اور پنجاب میں دو صوبوں کے قیام کی قرارداد خود پیش کی تھی۔ 

رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹ کی سیٹوں پر مشاورت ہونی ہے۔ نئے صوبے کے معاملات ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس پر بہت سنجیدہ لوگوں کو بیٹھ کر مشاورت کرنا ہوتی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ چھوٹے صوبے اور مضبوط بلدیاتی نظام دونوں میں سے کوئی ایک نظام یا دونوں ہوسکتے ہیں۔ فیصلہ سیاسی جماعتوں نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے گفتگو کی، جب ایک آدمی بات کرتا ہے تو یہ اس کی ذاتی رائے کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ محسن نقوی پر ہے کہ وہ اس بات کی ذمہ داری لیں کہ بیان سے کیا مراد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محسن نقوی کی تقریر سنی، مجھے سمجھ نہیں آئی وہ کہنا کیا چاہتے تھے۔ لگتا ہے یہ بات بڑی ہے، وہ اسے کم کر کے کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کہہ نہ پائے۔

رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ جب ان کے منہ سے بات نکل گئی پھر ان کی ایک بات دوسری بات سے نہیں ملتی۔ مجھے محسن نقوی کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی، وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیوں کہہ رہے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں وزیراعظم سے متعلق 18 گھنٹے کام کے بیان کا کیا مقصد ہے؟ محسن نقوی نے عجیب بات کی ہے جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں