مال روڈ راولپنڈی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہر میں دہشتگرد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی کو ملوث قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی، ملزم کے پاس سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں۔
Load/Hide Comments




