نہیں جانتے کہ مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا؟ سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں مارے جانے والے شخص سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نہیں جانتے کہ مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا؟ اور اس کا کیا عمل تھا؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہے، ہماری سیاسی جماعت کا کبھی کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا اس کا کیا عمل تھا نہیں جانتے، پی ٹی آئی ایک پُرامن جماعت اور دہشت گردی کےخلاف ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی پُر تشدد کارروائی کا حصہ نہیں، آئین اور قانون کے اندر اپنی جدوجہد کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی کوئی پیشکش موجود نہیں، ہم نے کسی سطح پر اصول کی بنیاد پر مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
مشال یوسفزئی سے متعلق سوال پر کہا کہ خاتون سینیٹر کو پارٹی سے اس لیے نہیں نکالا کیونکہ وہ پارٹی میں انتشار نہیں چاہتے تھے، وہ اکیلی نہیں اُن کے پیچھے ایک گروہ ہے۔




