مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی—فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے، یہ دفاعی نوعیت کا معاہدہ ہے، جس کا مقصد امن و سلامتی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پُرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مثبت بیان پر ایرانی صدر کے مشکور ہیں، سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام و حمایت کرتے ہیں، امریکا سعودی عرب سول جوہری ڈیل کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد بیان جاری کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مالیاتی شفافیت کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف کے 3 جائزہ پروگرام مکمل کیے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں