جب ڈنڈے سے عوام کو خاموش کرا دیں تو پھر یہ ہوتا ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جب عوام کا خوف نہ ہو اور جب ڈنڈے سے عوام کو خاموش کرا دیں تو پھر یہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں پمز اسپتال کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہوا ہمارے پاس بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک بے حس نظام ہے، پورے نظام کا یہ چہرہ ہمیں نظر آیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایسے میں آپ کے اسکول تباہ ہو جاتے ہیں، آپ کے اسپتال تباہ ہو جاتے ہیں، عوام کو بھیڑ بکریاں بنا دیا گیا ہے، یہ ہمارے بچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ہمارے بچے ہیں جن کی شہادت ہوئی ہے۔
آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔




