وزارت میں امور نمٹانے کے بعد روزانہ پمز میں بیٹھوں گا: سیکریٹری صحت
سیکریٹری صحت محمد محمود نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور سہولت فراہم کرنے کیلئے یہاں موجود رہوں گا۔ وزارت میں امور نمٹانے کے بعد روزانہ پمز میں بیٹھوں گا۔
اسلام آباد کی پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ پمز کے انتظامی مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پمز میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات اعلیٰ سطح کمیٹی کر رہی ہے۔ امید ہے کمیٹی جلد وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعظم کو دے گی۔
سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔ مسائل کے حل، خدمات کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔
Load/Hide Comments




