قائمہ کمیٹی داخلہ میں اسلام آباد بلدیاتی بل منظور، پیپلز پارٹی کی مخالفت

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیپلز پارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود ‘اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بل 2026’ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔

بل پر بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اس قانون کے تحت آپ نے ایک ایسا ایڈمنسٹریٹر لگانا ہے جو بغیر کسی میعاد کے شہر کا “بادشاہ” بن کر بیٹھ جائے گا، آغا رفیع اللہ نے کہا اسلام آباد میں اسپتال تک سنبھالے نہیں جاتے، نئے صوبوں کی بات کرتے ہیں۔

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کا دفاع کیا تو عبدالقادر پٹیل نے کراچی کا موازنہ شروع کر دیا، جس پر ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے جواب دیا کراچی کسی کی جاگیر نہیں۔ تکرار بڑھنے پر چیئرمین کمیٹی نے بحث رکوا دی۔

بل پر ووٹنگ کروائی گئی تو 12 ارکان میں سے 8 نے حمایت کی، پیپلز پارٹی کے 4 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 

ن لیگ کے انجم عقیل، نوشین افتخار، شہباز بابر اور ایم کیو ایم کے ارکان نے حق میں ووٹ دیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے ایئرپورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے مخالفت کا ووٹ ڈالا۔ 

پیپلز پارٹی نے بل پر اپنا اختلافی نوٹ جمع کروانے کا اعلان بھی کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں