ہم نے کبھی ووٹ کو عزت نہیں دی اور نہ کبھی لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیے گئے ہیں، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل: فائل فوٹو
مفتاح اسماعیل: فائل فوٹو 

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی ووٹ کو عزت نہیں دی اور نہ کبھی لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیے گئے ہیں۔

ملک میں نئے صوبوں کی بحث پر جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان اسپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انتظامی یونٹس بنانے ہوں گے، آبادی بڑھ جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ انتظامی ڈھانچہ تبدیل کر دیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم نہیں چل رہا سسٹم کام نہیں کر رہا، ڈھانچہ بدلنا ہوگا یہ سسٹم ڈیلیور نہیں کر رہا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 13 یا 14 سالوں میں کیا کیا ہے؟ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کو ختم کردیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں