کراچی: منگھو پیر میں پولیس اہلکار کے اغوا کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اہلکار کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح پولیس نے میرے بھائی عباس کو گاڑی روک کر اتارا۔ پولیس اہلکاروں نے بھائی کو لے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی، اہلکاروں نے اپنا تعلق اے وی ایل سی سے بتایا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دو لاکھ روپے سے زائد رقم بھی چھینی۔ میرا بھائی پولیس اہلکار اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جو اغوا، ڈکیتی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا۔ تاہم مبینہ گرفتاری سے متعلق کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔
Load/Hide Comments




