پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشتگردی سے خطرہ ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز۔فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے، صوبے میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب کا افتتاح کردیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے بارڈر ایریا سے تھریٹ آتی ہیں، جن کے خاتمے کے لیے اب جوائنٹ چیک پوسٹوں کو مضبوط بنایا ہے، انٹیلی جنس ہب سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا اہم مرکز ہوگا، اس کے قیام سے جدت آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے مشکل فیصلے کیے، جہاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا وہاں کارروائی کی، کچے کا علاقہ کئی دہائیوں سے جرائم کا گڑھ تھا، اب جرائم سے پاک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں