ترجمان ریلویز نے مال گاڑی حادثے کے باعث بند ٹریک کی جلد بحالی کی نوید سنادی

ترجمان ریلویز نے مال گاڑی حادثے کے باعث بند ٹریک کی جلد بحالی کی نوید سنادی

ترجمان و ڈی سی او ریلویز کراچی نے مال گاڑی کے حادثے کے باعث بند اپ ٹریک کی جلد بحالی کی نوید سنادی۔

کوٹری میں مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے معاملے پر ترجمان ریلویز کراچی نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ کوٹری میں مال بردار گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثہ 4 بجے پیش آیا، 5 بجے کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بند ہوگیا ہے، ڈاون ٹریک سے اپ ٹریک کے گاڑیاں روانہ کریں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات 12 بجے تک ٹریک بحال ہونےکی توقع ہے، حادثے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوا ہے۔

دوسری طرف ایس ایچ او کوٹری ریلوے اسٹیشن شہزاد نذیر نے کہا کہ ڈاون ٹریک ٹریفک کےلیے بحال ہے،مال گاڑی کی ڈی ڑیل بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں