گوجرانوالہ: بڑی بہن کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا

گوجرانوالہ: بڑی بہن کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا

گوجرانوالہ میں بڑی بہن کے ہاتھوں مبینہ طور پر چھوٹی بہن کے قتل کیس میں ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا۔

دونوں بہنوں کے درمیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمہ کے والد اور والدہ نے معافی نامہ جمع کراتے ہوئے اسے معاف کردیا۔

والدین کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 30 اگست کو پیش آیا تھا، دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر وڈیوز بناتی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں