لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب— فائل فوٹو
مریم اورنگزیب— فائل فوٹو

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل تکلیف جہاز اور مریم نواز کے بیان کی نہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے، وزیراعلیٰ کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں