سعودی عرب کی پائپ لائنز پر ڈرون حملے، پاکستان کا اظہار مذمت
پاکستان نے سعودی عرب کی مشرقی و مغربی پائپ لائنز پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments




