لبنانی وزیرِ داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

احمد الحجار نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھےاور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر لبنان کے وزیرِ داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی و قومی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔

احمد الحجار نے پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کی تاریخی اہمیت اور طرزِ تعمیر کو سراہا۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں خصوصی طور پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا اور لبنانی وزیرِ داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی مہمانِ خصوصی کے ہمراہ تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں