جامعہ کراچی کے پروفیسر کو دھمکیاں: ملزم کونین شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم کونین شاہ کو پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزم کونین شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔
پولیس کے مطابق پروفیسر عارف ساقی کو موبائل فون اور واٹس ایپ پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج ہے۔
Load/Hide Comments




