پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن کے بیٹے کا ویڈیو بیان، پنجاب حکومت کی تعریف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرحوم کارکن اشتیاق کے بیٹے احمد نے ویڈیو بیان میں پنجاب حکومت کی تعریف کردی۔

ویڈیو بیان میں احمد نے کہا کہ میرے والد 12 ربیع الاوّل کو حادثے کا شکار ہوئے تھے، وہ 15 روز میو اسپتال میں زیرعلاج بھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرے والد کا بہترین علاج کرایا اور پولیس نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں احمد نے پنجاب حکومت اور لاہور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں