بہاولپور: اے آئی سے طریقہ پوچھ کر باپ کو زہر دینے والا نوجوان گرفتار

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے زہر دینے کا طریقہ پوچھ کر باپ کو زہر دینے والے طالب علم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مطابق 17 سالہ ملزم نے مبینہ طور پر کرائم ڈراما ’بریکنگ بیڈ‘  سے متاثر ہو کر گھر میں ایک لیبارٹری قائم کی، جہاں وہ اے آئی سے پوچھ کر زہر تیار کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا اور والد کو پہلی بار زہر دینے کی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی۔

این سی سی آئی اے نے ملزم کو بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کر لیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں