ایران امریکا جنگ ٹہراؤ کی خبروں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 ہنڈریڈ انڈیکس مسلسل پانچویں روز مثبت بند ہوا ہے، انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 833 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 232 رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق دو روز سے ایران امریکا جنگ اور خام تیل کی قیمتوں کو لے کر بازار کے ملے جلے رجحان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد آج مزید بحال ہوا ہے۔
بازار میں آج 77 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے، جو 4 ستمبر کے بعد بازار کا بلند ترین کاروباری حجم ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 178 ارب روپے ہوگئی ہے۔