علم میں نہیں کہ اس وقت کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ اس وقت کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے؟

اُنہوں نے کہا ہے کہ سفاکیت کی تمام حدیں عبور کر دی گئیں ہیں، علیمہ خان کی نظر بندی کو 9 دن گزر چکے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ انصاف کیجیے، بانیٔ پی ٹی آئی کے خاندان نے مثال قائم کی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں