موسمی خرابی، اسلام آباد کی 2 پروازیں ملتان اور لاہور اتار لی گئیں

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

اسلام آباد میں خراب موسمی صورتِ حال کے باعث 2 پروازوں کا رخ تبدیل کر کے انہیں ملتان اور لاہور اتار لیا گیا۔ 

پیرس سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز کو ملتان اتارا گیا جبکہ ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی فضائی کمپنی کی پرواز لاہور اتاری گئی۔

شدید بارش کے باعث بینکاک سے لاہور آنے والی 2 پروازوں میں ساڑھے 9 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

گزشتہ رات کے لیے مقرر تھائی ایئر لائنز کی پرواز آج صبح لاہور پہنچی جبکہ لاہور سے تھائی ایئر لائنز کی پرواز کی آج صبح روانگی متوقع ہے۔

دوسری جانب بینکاک سے کراچی آنے والی دونوں پروازیں 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں