ٹانک: موبائل پر فائرنگ، 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹانک کے علاقے وزیر آباد بازار میں ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3  اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام شاہراہوں اور پیدل راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت اللّٰہ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عبدالصمد خان نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ میں 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لے گئے تھے، جسے گرہ بڈھا سے برآمد کر لیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں