سہیل آفریدی اور میری رائے مختلف نہیں تھی: سلمان اکرم راجا

سہیل آفریدی اور میری رائے مختلف نہیں تھی: سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اور میری رائے مختلف نہیں تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہوئیں تو بعض معاملات میں حکومت کے ارادے کچھ اور نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگے گی، ہم نے کہا کہ 5 اضلاع میں ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ جو بھی لائحہ عمل ہو وہ وفاق اور صوبائی حکومت کا متفقہ ہو، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ متفقہ کا لفظ ہمیں قبول نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں بہت پیچیدہ صورتحال ہے، دہشت گردی کے خلاف پی ٹی آئی کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ ہمارے مقاصد اور لائحہ عمل آئینی و قانونی ہیں، دہشت گردی کے خلاف مقامی لوگوں کو سن کر پالیسی بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنا ہے یا نہیں یہ سہیل آفریدی کے ہاتھ میں ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا تو اس کی قانونی حیثیت کمزور ہوگی۔ گورنر راج یا ایمرجنسی لگنے سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سہیل آفریدی اور ان کی رائے مختلف نہیں تھی، بانی سے ملاقات کےلیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بانی کاعلاج ان کی اورخاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، حکومت نے کہا کہ بانی کا علاج آئین وقانون کے مطابق ہی ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں