پاکستان نیوی کے بحری جہاز نے دو کارروائیوں میں 9 کروڑ ڈالرز سے زائد کی منشیات پکڑ لی، آئی ایس پی آر

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر 

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو انسدادِ منشیات کارروائیوں میں بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا گیا، کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ60 لاکھ ڈالر ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے سپرد کیا جائے گا، کارروائیاں منشیات اسمگلنگ کےخلاف پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں